اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئی پی ایل میں دہلی اور ممبئی کے درمیان بقا کی جنگ - IPL 2024 - IPL 2024

DC VS MI Match دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں انڈین پریمئیر لیگ 2024 کے 43 ویں میچ میں میزباں دہلی کیپٹلس کا ممبئی انڈینس سے مقابلہ ہوگا۔ دہلی اور ممبئی کو لیگ ٹیبل میں پیشرفت کے لئے آج کے مقابلہ میں کسی بھی قیمت پر جیت درج کرنی ہوگی۔

آئی پی ایل میں دہلی اور ممبئی کے درمیان بقا کی جنگ
آئی پی ایل میں دہلی اور ممبئی کے درمیان بقا کی جنگ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 27, 2024, 12:26 PM IST

نئی دہلی: ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں دہلی کیپٹلس اور ممبئی انڈیز کے درمیان ایک دلچسپ اور سنسنی خیز میچ کھیلا جائے گا۔اس میچ میں دہلی کی کمان رشبھ پنت کے ہاتھ میں ہوگی،جبکہ ہاردک پانڈیا ممبئی کی کپتانی کرتے نظر آئیں گے۔ ان دونوں ٹیموں کے درمیان اس سیزن کا پہلا مقابلہ 7 اپریل کو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ہوا تھا۔ اس میچ میں ممبئی انڈنیز نے دہلی کو 29 رنوں سے شکست دی تھی۔ اب دہلی کے پاس اپنے ہوم گراؤنڈ پر اس شکست کا بدلہ لینے کا موقع ہوگا۔

سیزن میں دونوں ٹیموں کی اب تک کی کارکردگی

اگر اس سیزن میں دونوں ٹیموں کے سفر کی بات کی جائے تو دہلی اور ممبئی کے لئے اتار چڑھاؤ سے دوچار رہا ہے۔ ان دونوں ٹیموں کو اپنے ابتدائی میچوں میں لگاتار شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اب یہ دونوں جیت کے راستے پر گامزن ہیں۔ اس سیزن میں دہلی نے 9 میں سے 4 میچ جیتے ہیں جبکہ اسے 5 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس وقت دہلی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں 8 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ اس طرح ممبئی نے 8 میں سے 3 میچ جیتے ہیں اور 5 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑاہے۔ اس وقت ممبئی 6 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کنگز نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو آٹھ وکٹوں سے دی شکست - IPL 2024

ڈی سی بمقابلہ ایم آئی

دہلی اور ممبئی کے درمیان اب تک کل 34 میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ اس دوران ممبئی کی ٹیم نے 19 اور دہلی نے 15 میچ جیتے ہیں۔ اگر ہم ان دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے آخری پانچ میچوں کے اعدادوشمار پر نظر ڈالیں تو وہاں بھی ممبئی انڈنیز کی پوزیشن بہتر نظر آتی ہے۔ ان 5 میچوں میں دہلی نے 2 اور ممبئی نے 3 میچ جیتے ہیں۔ اب دہلی کے پاس گھریلو میدان پر جیت کر اپنے اعداد و شمار بہتر کرنے کا موقع ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details