اردو

urdu

ETV Bharat / sports

چنئی سپرکنگس نے ٹاس جیتا، گجرات ٹائٹنس کو پہلے بیٹنگ کی دعوت - IPL 2024 - IPL 2024

GT Vs CSK: احمدآباد کے نریندرمودی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے آئی پی ایل کے 59 ویں میچ میں چنئی سپرکنگز نے ٹاس جیت کر گجرات ٹائنٹس کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ آئی پی ایل کے پلے آف میں کوالیفائی کرنے کے لیے دونوں ٹیموں کو جیت درج کرنی ہوگی۔

چنئی سپرکنگس نے ٹاس جیتا،گجرات ٹائٹنس کو پہلے بیٹنگ کی دعوت
چنئی سپرکنگس نے ٹاس جیتا،گجرات ٹائٹنس کو پہلے بیٹنگ کی دعوت (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 10, 2024, 7:49 PM IST

احمدآباد: آئی پی ایل 2024 کا 59 واں میچ چنئی سپر کنگز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان احمدآباد میں واقع نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے ۔ پلے آف کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لیے دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔ چنئی سپنرکنگز کے کپتان رتوراج گائیگواڈ نے کہاکہ اس میدان پر ہدف کا تعاقب کرنا آسان ہو سکتا ہے۔

ایسے میں دونوں ٹیمیں اس میچ کو جیتنے کے لیے اپنی پوری طاقت لگائیں گی۔ تاہم یہ میچ گجرات کے لیے کرو یا مرو ہے۔ شکست کی صورت میں ایک ٹیم پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو جائے گی۔

آئی پی ایل کے موجودہ سیزن میں دونوں ٹیموں کی اب تک کی کارکردگی کی بات کریں تو چنئی کی ٹیم 11 میں سے 6 میچ جیت کر 12 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہے۔ چنئی نے اپنے آخری میچ میں پنجاب کنگز کو 28 رنز سے شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ کے ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہونا بڑی بات ہے، خلیل احمد

اس کے ساتھ ہی 11 میچوں میں سے صرف 4 میچ جیتنے کے بعد شبمن گل کی قیادت والی گجرات کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ 10ویں نمبر پر ہے۔ گجرات کو اپنے آخری 3 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اس کا پلے آف تک پہنچنے کا راستہ اب بہت مشکل ہو گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details