پیرس: بھارتی نشانے بازوں نے پیرس پیرا لمپکس 2024 کے دوسرے دن ہی شاندار طریقے سے دو تمغے حاصل کیے۔ خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل ایونٹ میں اوانی لیکھرا نے گولڈ اور مونا اگروال نے کانسے کا میڈل اپنے نام کیا ہے۔ اونی لیکھارا نے 249.7 کے اسکور کے ساتھ پیرا لمپکس ریکارڈ بنایا جبکہ مونا اگروال نے ایونٹ میں تیسری پوزیشن پر پہنچنے کے لیے کل 228.7 کا اسکور کیا۔
قابل ذکر ہے کہ اوانی بھارت کی پہلی خاتون ایتھلیٹ بن گئی ہیں جنہوں نے بھارت کے لیے پیرالمپکس میں دو تمغے جیتے ہیں۔ اوانی نے ٹوکیو میں ایک گولڈ اور ایک کانسے کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔ اسکے علاوہ وہ پیرالمپکس میں دو گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون بھی بن گئیں ہیں۔
اوانی لکھیرا 2012 میں ایک سڑک حادثے میں زخمی ہو گئی
راجستھان سے تعلق رکھنے والی اوانی کے زندگی کی کہانی بھی کافی دل کو چھو لینے والی ہے۔ اوانی 2012 میں ایک سڑک حادثے میں زخمی ہو گئی تھی جس کے بعد ان کی کمر کے نچلے حصے نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ اوانی کے والد نے اپنی بچی کی صحت یابی میں اہم کردار ادا کیا اور جس کے بعد اوانی نے 2015 میں مسابقتی شوٹنگ میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا۔
مونا اگروال کا تعلق راجستھان سے ہے
جبکہ دو بار ورلڈ کپ میں گولڈ میڈل جیتنے والی اور پیرس پیرا لمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی مونا اگروال کا بھی تعلق راجستھان کے سیکر سے ہے۔ مونا کی زندگی نے اس وقت مشکلات سے دوچار ہوئی جب وہ پیدائش کے صرف نو ماہ بعد ہی پولیو وائرس سے متاثر ہوئی گئیں۔