نئی دہلی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں ایک ماہ باقی رہ گیا ہے۔ تمام ٹیمیں اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہیں۔ اب افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھی 2 جون سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔
اس ٹیم کے اعلان کی سب سے خاص بات اس کا کپتان ہے۔ اے سی بی نے تجربہ کار اسپنر راشد خان کو ٹیم کا کپتان بنایا ہے۔ افغانستان نے اپنے اسکواڈ میں رحمان اللہ گرباز اور محمد اسحاق کو بطور وکٹ کیپر شامل کیا ہے۔
اس کے علاوہ بیٹنگ میں گلبدین نائب، کریم جنت اور ننگیال خروٹی اور عظمت اللہ عمرزئی کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ گلبدین نائب نے جنوری میں بھارت کے خلاف کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ آل راؤنڈر ڈیپارٹمنٹ کی کمان محمد نبی اور راشد خان سنبھالیں گے۔
افغانستان نے نوین الحق، فضل حق فاروقی، مجیب الرحمان، فرید احمد ملک کو فاسٹ بولنگ آرڈر میں رکھا ہے۔ نور احمد، محمد نبی اور راشد خان خود اسپن کا شعبہ سنبھالتے نظر آئیں گے۔ ایسے میں افغانستان کافی مضبوط ٹیم دکھائی دے رہی ہے۔ افغانستان نے تین ریزرو کھلاڑیوں کے نام دیے ہیں جن میں حضرت اللہ زازئی، صادق اور سلیم سیفی کو جگہ ملی ہے۔
افغانستان کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں سے 5 کھلاڑی آئی پی ایل میں کھیل رہے ہیں۔ راشد خان اور نور احمد کا تعلق گجرات ٹائٹنز سے ہے، محمد نبی ممبئی انڈینز کا حصہ ہیں اور نوین الحق لکھنؤ سپر جائنٹس کا حصہ ہیں۔