اننت ناگ : جموں کشمیر یوتھ کانگریس کی جانب سے اننت ناگ میں اج حالیہ نیٹ امتحانات میں دھاندلیوں کے زبردست احتجاج کیا ۔ احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور مرکزی حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ احتجاجیوں کے مطابق نیٹ کے امتحانات میں جو دھاندلیاں سامنے آئی ہیں وہ ناقابل برداشت ہے اور ان دھاندلیوں میں ملوث افرا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
نیٹ امتحان میں دھاندلی کے خلاف اننت ناگ میں یوتھ کانگریس کا احتجاج - Youth Congress protest in Anantnag - YOUTH CONGRESS PROTEST IN ANANTNAG
جموں کشمیر یوتھ کانگریس کی جانب سے اننت ناگ میں اج حالیہ نیٹ امتحانات میں دھاندلیوں کے زبردست احتجاج کیا ۔ احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور مرکزی حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔
Published : Jul 4, 2024, 9:26 PM IST
انہوں نے کہا کہ جس طرح پارٹی صدر راہل گاندھی نے اس معاملے کو سنجیدگی کے ساتھ پارلیمنٹ میں پیش کیا۔ اس کو بھر پور طریقے سے چھان بین ہونی چاہیے احتجاجیوں کے مطابق مرکزی سرکار کو چاہئے کہ وہ ملوث افراد کو سامنے لائے اور انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی دھاندلیوں سے طالب علم میں متلاشیوں میں تناؤ اور غیر یقینی کی لہر کو جنم دیا ہے، جنہیں مستقبل کو محفوظ بنانے کی کم گنجائش کا سامنا ہے۔
احتجاجیوں کے مطابق اکثر بیشتر اس طرح کے واقعات اب آئے روز دیکھنے کو مل رہے ہیں اور دھاندلیاں ہماری آبادی کے اہم حصے کو ایک قابل فہم نقصان پر چھوڑ دیتی ہیں، جو کہ انصاف پسندی اور شمولیت کے اصولوں کے خلاف ہے۔ اہنوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کی نوٹس لے کر قصور واروں کو کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور طالب علموں کے ساتھ انصاف کو یقینی بنایا جائے۔