پلوامہ:جموں و کشمیر حکومت نے حال ہی میں کشمیر میں تین مقامات پر تین میڈیسٹیز تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کیا تھا جن میں سیمپورہ، للہار کاکاپورہ اور بیمینہ شامل ہے جس کے لیے پہلے ہی اراضی منتقل کردی ہے، پر شدومد سے کام جاری ہے۔ اس طرح کے پروجیکٹس وادی میں طبی شعبہ کے نئے پراجیکٹس کے قیام سے ہسپتالوں میں بستروں کی گنجائش اور ایم بی بی ایس کی اضافی نشستوں کے علاوہ وادی کے لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے للہار علاقے میں میڈیسٹی پراجیکٹ کے لیے تقریباً 200 کنال اراضی منظور کی گئی ہے اور اس پروجیکٹ پر بنیادی تعمیراتی کام پوری تیز رفتار سے جاری ہے۔
ضلع پلوامہ کے للہار علاقے میں میڈیسٹی پروجیکٹ پر بنیادی تعمیراتی کام اپریل 2024 میں شروع کیا گیا تھا جس کی تخمینہ لاگت تقریباً 19 کروڑ ہے جس کی آخری تاریخ مئی 2025 ہے۔ بنیادی تعمیراتی کام میں روڈ اور فٹ پاتھ، ڈرینج سسٹم،UGT، ایکٹرک سب اسٹیشن (ESS) کی تعمیر شامل ہے جس میں سے تقریباً 70 فیصدی کام مکمل ہو چکا ہے اور باقی کام مقررہ مدت سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں میڈیسٹی کے منصوبے پر کام شدومد سے جاری - WORK ON MEDICITY PROJECT
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے للہار علاقے میں میڈیسٹی پراجیکٹ کا کام 2024 کے آخر تک مکمل ہونے کی امید کی جا رہی ہے۔
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں میڈیسٹی کے منصوبے پر کام شدومد سے جاری ہے (etv bharat)
Published : Dec 26, 2024, 2:32 PM IST
مزید پڑھیں:بڈگام میں سائیکلنگ چیمپئن شپ 2024 کا اہتمام
میڈیسٹی پراجیکٹ کے سائٹ انجینئر آصف الطاف نے بتایا کہ منصوبے پر بنیادی تعمیراتی کام تیزی رفتار سے جاری ہے اور اسے مقررہ مدت سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔