پلوامہ: ہر سال پوری دنیا میں آٹھ مارچ کو عالمی یوم خواتین کا دن منایا جاتا ہے۔ ملک کی تمام ریاستوں کی طرح مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اسی سلسلے میں ضلع پلوامہ میں سرکٹ ہاوس میں ضلع انتظامیہ اور محکمہ ائی سی ڈی ایس کی جانب سے مشترکہ طور پر تقریب کا اہتمام کیا تھا۔ اس تقریب کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین اور لڑکیوں کو انعامات سے نوازا گیا۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر پلوامہ اظہر امین نے بات کرتے ہوئے کہا اس پروگرام کا مقصد ہے کہ خواتین کو اپنے حقوق کے حوالے سے باخبر کرنا وہی اس پروگرام کے ذریعے خواتین کو مختلف اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا جاتا ہے وہی دوسرے جانب گھریلو تشدد اور دیگر مسائل سے نمٹنے کے حوالے سے بھی جانکاری دی جاتی ہیں۔