اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کولگام میں بجلی کرنٹ لگنے سے خاتون سمیت دو افراد زخمی - بجلی کرنٹ

Two Electrocuted in kulgam کولگام میں ایچ ٹی لائن گرنے کی وجہ سے دو افراد شدید طور پر زخمی ہوئے ہے، زخمیوں کو ابتدائی مرہم پٹی کے بعد جی ایم سی اننت ناگ ریفر کیا گیا۔

woman-among-two-electrocuted-in-kulgam
کولگام میں بجلی کرنٹ لگنے سے خاتون سمیت دو افراد زخمی

By UNI (United News of India)

Published : Feb 16, 2024, 7:33 PM IST

کولگام: جنوبی ضلع کولگام میں جمعے کے روز کرنٹ لگنے سے دو افراد شدید طور پر زخمی ہوئے، جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ کولگام میں ایچ ٹی لائن گرنے کی وجہ سے دو افراد جن کی شناخت نسرین بانو زوجہ محمد سبحان کمار اور اویس رمضان کے بطور ہوئی ہے زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا، جہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد خاتون کو جی ایم سی اننت ناگ ریفر کیا گیا۔

مزید پڑھیں:کرنٹ لگنے سے بجلی انسپکٹر کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ


ذرائع نے بتایا کہ خاتون کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔

بتادیں کہ ایک روز قبل سرینگر کے پارمپورہ علاقہ میں کرنٹ لگنے سے پی ڈی ڈی انسپکٹر کی موت واقع ہوگئی۔ متوفی کے اہل خانہ نے اس ضمن میں حکام سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے غفلت برتنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہکشمیر میں بجلی کرنٹ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں میں کافی اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق زیادہ تر اموات محکمہ بجلی کی غفلت شعاری کے نتیجے میں رونما ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ بیشتر بجلی ترسیلی لائنز یا ٹرانسفارمر کی مرمت کے دوران محکمہ بجلی میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے عارضی ملازمین بجلی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوجاتے ہیں۔

(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ABOUT THE AUTHOR

...view details