سرینگر: سی پی آئی (ایم) کے سینیئر لیڈر اور سابق وزیر محمد یوسف تاریگامی کا کہنا ہے کہ وہ پیپلز الائنس فار گُپکار ڈیکلریشن(پی اے جی ڈی) کے پلیٹ فارم کو زندہ کرنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا: 'اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ پی اے جی ڈی بحرانی صورتحال سے دو چار ہے'۔موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرنے کے دوران کیا۔
بتادیں کہ محمد یوسف تاریگامی پی اے جی ڈی کے ترجمان اعلیٰ ہیں، جس کی دو بنیادی اکائیوں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے درمیان اختلاف پیدا ہوئے ہیں۔
پی اے جی ڈی میں بگاڑ پیدا نے کے بارے میں سی پی آئی (ایم) کے لیڈر نے کہا کہ 'پی اے جی ڈی ایک بحرانی صورتحال کے نتیجے میں معرض وجود میں آئی تھی، اب اس میں بگاڑ پیدا ہوا ہے اور میں بحیثیت ایک رکن کوشش کروں گا کہ یہ پلیٹ فارم زندہ رہے'۔