ترال:نیشنل کانفرنس نے وزیر داخلہ امت شاہ کے اس بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا میں کوئی چیز ناممکن نہیں ہے اور نیشنل کانفرنس دفعہ 370 کی بحالی کے لیے کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی، کیوں جموں وکشمیر کی خصوصی حثیت کا درجہ نیشنل کانفرنس نے ہی دلایا تھا۔ ان باتوں کا اظہار سینیر نیشنل کانفرنس لیڈر و سابق ممبر اسمبلی ترال ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے آج ترال میں ورکرس کنونشن سے خطاب کے بعد میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ بیرونی ریاست مختلف جیلوں میں مقید قیدیوں کو بلا تاخیر وادی منتقل کیا جائے اور ایسے افراد جن کے خلاف کوئی بڑا کیس نہیں ہے کو رہا کیا جائے تاکہ وہ بھی پرامن زندگی گزار سکیں۔ ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے بتایا کہ بی جے پی کو نوشتہ دیوار پڑنا چاہیے کہ پروپگنڈا کرنے کے باوجود وہ کشمیر سے ایک سیٹ بھی حاصل نہیں کر سکی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عمر عبداللہ کی سرکار عوام کی خواہشات پر پورا اترے گی اور اس حوالے سے عوام کو نا امید نہیں ہونے دیا جائے گا۔