سرینگر:میر واعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے ہجری سال کے الوداعی جمعہ کے موقعہ پر اپنے خطاب میں اسلامیان کشمیر پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے نفسوں کا محاسبہ کریں اور دیکھیں کہ جن آزمائشوں سے ہم گذر رہے ہیں کہیں اس کی وجہ اللہ کے نزدیک ہمارے ناپسندیدہ اعمال تو نہیں ہیں۔
مرکزی جامع مسجد سرینگر میں اپنے خطاب کے دوران اللہ کے حضور رحمت باراں کے لئے رقعت آمیز دعاﺅں کے دوران میرواعظ نے کہا کہ یہ قوم سال گزشتہ بھی شدید مشکلات اور آزمائشوں سے دوچار رہی ہے اور اس وقت بھی۔
ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے کہا کہ ایک طرف شدید گرمی کی وجہ سے لوگوں کا برا حال ہے اور دوسری طرف رحمت باراں نہ ہونے کی وجہ سے طرح طرح کی مشکلات اور مصائب کا ہمیں سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔