اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ہمیں مرکز کے ساتھ اچھے رشتے نبھانے ہوں گے: اپنی پارٹی سرینگر پارلیمانی نشست امیدوار - Lok sabha election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

جموں و کشمیر اپنی پارٹی سرینگر پارلیمانی نششت کے امیدوار محمد اشرف میر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا منشور ہے کہ جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی، جیلوں میں بند نوجوانوں کی رہائی کو ممکن بنانا، اور قومی دائرے سے باہر نوجوانوں کو مین اسٹریم میں لانا ہیں۔

اپنی پارٹی سرینگر پارلیمانی نشست امیدوار
اپنی پارٹی سرینگر پارلیمانی نشست امیدوار

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 15, 2024, 7:39 PM IST

ہمیں مرکز کے ساتھ اچھے رشتے نبھانے ہوں گے: اپنی پارٹی سرینگر پارلیمانی نشست امیدوار

سرینگر: جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے سرینگر پارلیمانی نشست کے امیدوار محمد اشرف میر نے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی کا نام لئے بغیر کہا کہ گزشتہ تین برسوں سے یہاں کے لوگوں کے جذبات سے کھلواڑ کیا گیا اور اب بھی جذباتی نعروں سے بہلایا جارہا ہے۔ تاہم اب عوام ہر چیز کو اچھی طرح بھانپ رہی ہے وہ آنے والے وقت پر مذکورہ جماعتوں کو منہ توڑ جواب دے گی۔
ان باتوں کا اظہار اپنی پارٹی کے سینیئر رہنما اور سرینگر پارلیمنٹ سیٹ کے امیدوار محمد اشرف میر نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین کے ساتھ ایک خاص بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اب اپنے طور محاسبہ کرنے چائیے، کہ جن سیاسی جماعتوں کو اب تک ہم ووٹ دیتے آرہے ہیں ان جماعتوں نے عوام کی فلاح و بہبود کی خاطر کیا کام کیا۔مذکورہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ جو توقعات وابستہ تھی، کیا ان توقعات یا امیدوں پر وہ کھڑا اترے۔

محمد اشرف میر نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کس ایک سیاسی جماعت نے یہاں بے روزگاری کے خاتمے کے لیے کام کیا ہے، کس نے جیلوں میں بند نوجوانوں کو رہا کرنے کی بات کی۔ایسے میں سیاسی جماعتوں کے جذباتی کھیل نے کشمیریوں کو دھوکے کے سوا کچھ بھی نہیں دیا۔
بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی سچ کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور ہم لوگوں کی فلاح و بہبود اور یہاں کے نوجوانوں کے تابناک مستقبل پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔وہیں جموں وکشمیر کی ریاستی درجے کی بحالی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے سابق رکن پارلیمان نے یہاں کے عوام کی آواز کو بلند نہیں کیا،جس طرح یہاں کے چننے ہوئے نمائندوں کو موثر آواز بن جانا چائیے تھا وہ نہیں بن پائے، نہ انہوں نے ملک کے اعلی ایوان میں یہاں کے لوگوں کے حت کے لیے کوئی بات کی۔

مزید پڑھیں:



ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگچہ مرکز نے جموں وکشمیر کو ریاستی درجہ بحال کرنے کا وعدہ کیا ہے، تاہم وہ وعدہ ابھی وفا نہیں ہورہا ہے۔ ایسے میں اگر اپنی پارٹی کا امیدوار جیت درج کرتا ہے تو ریاستی درجے بحالی ان کی پہلی اور اولین ترجیح ہوگی، جبکہ قومی دائرے سے باہر نوجوانوں کو مین اسٹریم میں لانا اور جیلوں میں بند نوجوانوں کی رہائی کو ممکن بنانا ان کی ترجحات میں شام ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details