اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں کشمیر ہمارے لئے ریاست ہے، یوٹی کا درجہ قبول نہیں کیا: نائب وزیر اعلیٰ

نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے سوپور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کی سخت تنقید کی۔

ا
نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2024, 3:08 PM IST

سوپور (جموں کشمیر) :جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری کا کہنا ہے کہ ’’ہم جموں کشمیر کے ’مرکز کے زیر انتظام علاقہ‘ (یونین ٹیریٹری) کا درجہ قبول نہیں کرتے۔ ہمارے لیے جموں کشمیر ایک ریاست ہے۔‘‘ چودھری نے ان باتوں کا اظہار شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں ایشیا کی دوسری بڑی فروٹ منڈی، سوپور میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری سوپور میں عوام سے مخاطب (ای ٹی وی بھارت)

فروٹ منڈی سوپور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ ’’اِن دنوں، اُن لوگوں (بی جے پی) سے لڑ رہے ہیں جنہوں نے کئی برسوں سے لوگوں کو تکلیف پہنچائی ہے۔‘‘ انہوں نے سابق ریاست کو دو یونین ٹیریٹریز میں تقسیم کرنے اور یہاں کے خصوصی حقوق چھیننے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا: ’’ہم کشمیر کو ایک ریاست ہی مانتے ہیں، کبھی یوٹی کا درجہ قبول نہیں کرتے۔‘‘

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کی حکومت ایک عوامی حکومت ہے جسے عوام نے کشمیر کے مصائب کے خاتمے اور ان کے تمام حقوق کی بحالی کے لیے منتخب کیا ہے۔ چودھری نے مزید کہا کہ ’’کابینہ کی پہلی میٹنگ میں ہی ہم نے ان حقوق کے لیے لڑا، جو بی جے پی نے ہم سے چھینے۔‘‘ چودھری کے مطابق ’’ہم نے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے خلاف قرارداد پاس کی، جس کے لیے عوام نے ہمیں ووٹ دیا تھا، انتخابات کے دوران کیے گئے وعدے ہم نے پورے کیے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کے پہلے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details