پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سب سے بڑی انڈسٹریل اسٹیٹ آئی جی سی لاسی پورہ میں تقریباً 10 سٹون کرشرس موجود ہیں۔ جن سے نکلنے والا آلودہ پانی نالہ رمبی آرا کو آلودہ کر رہے ہیں کیونکہ سٹون کرشرس کے آؤٹ لیٹس نالے میں براہ راست کچرے کے پائپوں کے ذریعے نکاسی کی جارہی ہے۔ نالہ رمبی آرا میں پھینکا جانے والا فضلہ آبی حیات کو متاثر کر رہا ہے اور اس سے ضلع میں زرعی اور باغبانی کا شعبہ کافی متاثر ہو رہا ہے۔
مقامی افراد اور کاشتکاری سے وابستہ افراد نے نالہ میں زرعی اور باغبانی کے شعبے اور آبی حیات کے تحفظ کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ آفیسر پولیشن کنٹرول بورڈ پلوامہ انجینئر بلال احمد نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ آئی جی سی لاسی پورہ میں تقریباً 10 سٹون کرشرس ہیں اور ان میں سے دو یا تین قانونی طور پر کام کر رہے ہیں۔