سرینگر (جموں کشمیر) :ڈل جھیل، سرینگر سے ہفتہ کی سہ پہر تین عدم شناخت لاشیں بر آمد کی گئیں ہیں۔ ان عدم شناخت لاشوں میں سے 2 خواتین اور ایک نابالع لڑکےکی بتائی جا رہی ہے۔ ایک عہدیدار کے مطابق یہ لاشیں شالیمار گھاٹ کے قریب فورشور روڑ پر ڈل جھیل کے کنارے برآمد ہوئیں ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
پولیس نے تینوں لاشوں کو قانونی اور طبی لوازمات کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔ ادھر، اس حوالے سے پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر کسی کی بھی شناخت معلوم نہیں ہو پائی تاہم پولیس نے اس ضمن میں کارروائی تیز کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی تینوں افراد کی موت کی وجہ سامنے آئے گی۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ خودکشی، حادثہ یا قتل کا بھی ہو سکتا ہے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تحقیقات کے بعد ہی اصل حقیقت سامنے آئے گی۔