جموں:مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر کے جموں میں ایک ہی رجسٹریشن نمبر پلیٹس والی دو کمرشل مسافر بردار گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ۔ضبط گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو پوچھ گچھ کے لیے منگل کو پولیس نے حراست میں لیا گیا۔
پولیس پولیس ترجمان نے اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہی رنگ کی دو ٹیکسیاں جموں کے بس اسٹینڈ کے علاقے سے مخصوص اطلاع پر ضبط کی گئیں۔ پولیس نے اپنے بیان میں بتایا کہ بس اسٹینڈ پولیس اسٹیشن کو اطلاع ملی کہ ایک ہی رجسٹریشن نمبر (JK08D4356) والی دو ایک جیسی گاڑیاں جنرل بس اسٹینڈ کے ارد گرد گھوم رہی ہیں۔