اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

راجوری میں دو عسکریت پسند ہلاک، دراندازی کی کوشش ناکام - TWO MILITANTS KILLED Along LoC - TWO MILITANTS KILLED ALONG LOC

جموں و کشمیر کے راجوری میں ایل او سی پر دراندازی کی کوشش کے دوران سکیورٹی فورسز نے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو (ANI)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2024, 9:03 AM IST

جموں:سکیورٹی فورسز نے جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا۔ فوجیوں نے دراندازی کرنے والے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ دفاعی ترجمان جموں کے مطابق آرمی اور جموں و کشمیر پولیس کو دراندازی کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد ایل او سی پر الرٹ کر دیا گیا تھا۔

اس کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا جس کے دوران عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی اور فوج کی جوابی کارروائی میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ عسکریت پسندوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ اب تک دو اے کے 47 رائفلیں اور ایک پستول برآمد کیا گیا ہے۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیکورٹی ایجنسیاں ہائی الرٹ پر ہیں۔ اس سے قبل 30 اگست کو بھی بھارتی فوج کے جوانوں نے انتخابات سے قبل عسکریت پسندوں کی ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا تھا۔ اس دوران سیکورٹی فورسز نے خصوصی آپریشن کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش کرنے والے تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سنجوان آرمی بیس حملہ: عسکریت پسندوں کے حملے میں زخمی اہلکار ہلاک

واضح رہے کہ مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر میں پہلی بار اسمبلی انتخابات یونین ٹیریٹری میں ہونے جا رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ریاست کی 90 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ کے لیے انتخابی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ جموں و کشمیر کے لوگ 18 ستمبر، 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ووٹ ڈالیں گے۔ سیکورٹی کے لحاظ سے حساس یونین ٹیریٹری میں اسمبلی انتخابات تین مرحلوں میں کرائے جائیں گے۔ اسمبلی انتخابات کے نتائج 8 اکتوبر کو آئیں گے۔ پہلے مرحلے میں 24، دوسرے مرحلے میں 26 اور تیسرے مرحلے میں 40 سیٹوں پر پولنگ ہونی ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیر میں تین مقامات پر انکاؤنٹر جاری، تین عسکریت پسند ہلاک

پلوامہ میں عسکریت پسندوں کا معاون گرفتار، گرینیڈ برآمد

ABOUT THE AUTHOR

...view details