ترال میں ٹلر حادثہ،دو افراد شدید طورپرزخمی ترال:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں ہوئے ایک ٹلر حادثے میں دو لوگ شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ مقامی باشندوں کی مدد سے زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
ذرائع کے مطابق چیوہ اور ترال میں آج ایک دلخراش واقعے میں اس وقت دو افراد شدید طور پر زخمی ہو گیےجب ایک ٹلر جسے وہ زمین جوت رہے تھے اچانک لڑھک گیا۔ جس کی وجہ سے ڈرائیور مدثر احمد (پوسوال ولد محمد اسماعیل ساکن کارمولہ بٹ نور) اور محمد اکرم (ریشی ولد عبدل رحیم۔ساکن چیوہ اولر )زخمی ہوگئے ۔
زمین جوتنے کے دوران ٹلر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگیا اور اس کی دونوں ٹانگیں دونوں ٹلر میں پھنس گئی ۔ڈرائیور کی چیخ سن کر زمین مالک محمد اکرم نے ٹلر کو بند کرنے کی کوشش کی لیکن وہ بھی زخمی ہوگئے۔ باغات میں کام کر رہے لوگوں نے ڈرائیور کی چیخ و پکار سنی تو جائے وقوع کی طرف دوڑ پڑے ۔
یہ بھی پڑھیں؛ڈوڈہ میں سڑک حادثہ میں ایک ہلاک، ایک زخمی
مقامی باشندوں کی مدد سے دونوں زخمیوں کو ترال سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں داخل کرایا ۔زخمیوں کو ابتدائی مرہم پٹی کے بعد سرینگر کے بون اینڈ جواینٹ ہسپتال منتقل کیا گیا۔بی ایم او ترال ڈاکٹر ظہور نے بتایا کہ دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔