اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں دو روزہ بزنس فسٹول کا اہتمام - Two Days Business Festival

ڈیپارٹمنٹ آف منیجمنٹ اسٹڈیز اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ کی جانب آج سے دو روزہ بزنس فیسٹ سال 2024 کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی خواتین اور مرد حضرات نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں دو روزہ بزنس فسٹول کا اہتمام
اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں دو روزہ بزنس فسٹول کا اہتمام (photo etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 11, 2024, 5:31 PM IST

اونتی پورہ: اونتی پورہ میں واقع ڈیپارٹمنٹ آف منیجمنٹ اسٹڈیز اسلامک یونیورسٹی کی جانب آج سے دو روزہ بزنس فیسٹ سال 2024 کا اہتمام کیا گیا جس کا افتتاح یونیورسٹی کے وایس چانسلر پرفیسر شکیل احمد رومشو نے کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد اقبال خان ڈپٹی کوراڈینٹر بزنس کلب، ڈاکٹر عرفان بشیر کے علاوہ دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود رہے۔

اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں دو روزہ بزنس فسٹول کا اہتمام (photo etv bharat)

اس موقع پر یونیورسٹی طلبا نے اپنے اپنے سٹالن لگاے تھے۔ پروفیسر رومشو نے فیکلٹی ممبران کے ساتھ ہر اسٹال کا معاینہ کیا۔وہاں طلبا سے بات چیت کی اور ان کے خیالات جاننے کی کوشش کی۔ طلبا نے بھی اپنے اپنے استفسارات سے وی سی کو آگاہ کیا۔

اس طرح کے پروگرام منعقد کرانے پر یونیورسٹی انتظامیہ کو مبارک باد پیش کی میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اقبال خان نے بتایا کہ اس طرح کے اقدامات یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء کو خود روزگا پیدا کرنے کی طرف راغب کیے جانے کو لیکر کیا گیا ہے کیونکہ وادی کشمیر میں بھی بےروزگاری کا گراف بڑھتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امتحان کے دوران والد کے سایہ سے محروم ہونے کے باوجود بھی وجیہہ عباس نے کامیابی کیسے حاصل کی؟

اسلامک یونیورسٹی کے وایس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو نے زرایع ابلاغ کو بتایا کہ یونیورسٹی میں ہر سال بزنس فیسٹ کا اہتمام کیا جاتا ہے تاہم اس سال بڑے پیمانے پر اس پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ طلبا کو تعلیم مکمل کرنے کے بعد خود روزگار پیدا کرنے والے شھری بنایا جاے انھوں نے بتایا کہ عید سے قبل اس طرح کے پروگرام منعقد کرانے کا ایک الگ ہی مزہ ہے اور اسے طلباء میں بھی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details