ترال (جموں و کشمیر):ترال اسمبلی حلقے میں 18 ستمبر کو پولنگ ہونے جا رہی ہے۔ گذشتہ روز انتخابی تشہیر تھم گئی ہے۔ اس سے قبل پی ڈی پی کے امیدوار رفیقِ احمد نائک نے ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترال میں انہیں عوام کی کافی حمایت ملی ہے اور انہیں یقین ہے کہ وہ ترال میں کامیاب ہوں گے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ انجینیر رشید کی رہائی سے پی ڈی پی کا ووٹ بینک متاثر نہیں ہوگا؟ اس پر رفیق نائک نے بتایا کہ انجینیر رشید ایک معتبر سیاسی لیڈر ہیں تاہم ان سے ہمارا ووٹ بینک بالکل بھی متاثر نہیں ہوگا کیونکہ ترال کا ووٹر انتہائی حساس ہے۔
چناوی مہم کے دوران ان کے کئی ویڈیوز وائرل ہونے پر رفیق احمد نائک نے بتایا کہ انھیں لگتا ہے کہ اپوزیشن نے ان کے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کی، لیکن وقت آنے پر ساری باتیں خود بہ خود صاف ہوجائیں گی۔