اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

قاضی گنڈ ریلوے اسٹیشن پر ریل انجن میں آگ، تمام مسافر محفوظ: حکام - ٹرین انجن میں آتشزدگی

Train engine catches fire in Kashmir جمعرات کی دوپہر بڈگام کو بانہال سے جوڑنے والی ٹرین میں قاضی گنڈ ریلوے اسٹیشن کے نزدیک آگ نمودار ہوئی، تاہم بعد ازاں آگ پر قابو پایا گیا۔

قاضی گنڈ ریلوے اسٹیشن پر ریل انجن میں آگ نمودار، تمام مسافر محفوظ
train-engine-catches-fire-at-railway-station-in-qazi-gund-anantnag-no-casualty

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 25, 2024, 8:04 PM IST

قاضی گنڈ ریلوے اسٹیشن پر ریل انجن میں آگ نمودار، تمام مسافر محفوظ

اننت ناگ:ضلع اننت ناگ کے قاضی گنڈ ریلوے اسٹیشن پر ریل انجن میں اچانگ آگ نمودار ہوئی،البتہ اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دراصل جمعرات کی سہ پہر ریلوے اسٹیشن قاضی پر ریل نمبر 09760 ٹرین کے انجن میں اچانک آگ نمودار ہوئی۔ٹرین کے انجن سے دھواں خارج ہونے کے بعد ریلوے عملہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس اور پولیس اہلکاروں نے مشترکہ طور پر فوری طور پر کارروائی شروع کی اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ بروقت کاروائی کے بعد آگ کو بجھا دیا گیا اور ایک بڑے حادثہ کو ٹال دیا گیا۔

اس حادثہ میں کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا اور ٹرین کے انجن کو جزوی نقصان پہنچا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ریل گاڑی بارہمولہ سے بانہال جارہی تھی ،جب ریل گاڑی قاضی گنڈ ریلوے اسٹیشن پر پہنچی تو ریل میں آگ نمودار ہوئی۔

مزید پڑھیں:کشمیر:چوبیس گھنٹوں کے دوران 28 آگ کی وارداتیں رونما

دریں اثنا سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قاضی گنڈ کے نزدیک ٹرین نمبر 09769 کے انجن کو آگ لگ گئی۔انہوں نے کہا کہ آگ نمودار ہونے کے بعد فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ان کے مطابق ٹرین کے انجن سے آگ نمودار ہوئی، تاہم فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قابو پایا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ٹرین سے آگ نمودار ہونے کی وجوہات جاننے کی خاطر تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details