گاندربل:سرینگر لہہ شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت دوبارہ بحالی سے ٹرانسپوٹرز کے ساتھس اتھ عام لوگوں کو بھی جزوی راحت ملی ہے۔انتظامیہ کی جانب سے آمدورفت کو معمول پر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کو تازہ برفانی تودے گرآنے کی وجہ سے ایک دن تک بند رہنے کے بعد سرینگر لہہ شاہراہ پر سونمرگ سے کرگل کی طرف دوبارہ گاڑیوں کی آمد رفت شروع ہوگئی ہے۔
گزشتہ روز زوجیلا پاس کے پانچ مقامات پر تازہ برفانی تودی گرآنے کے بعد شاہراہ پر ایک مرتبہ پھر گاڑیوں کی آمدور فت عارضی طور پر بند ہوگئ تھی جس کے بعد زوجیلا پاس کے دونوں طرف سے گاڑیاں درماندہ ہوگئے تھے ۔تاہم بیکن نے جلد ہی جنگی بنیادوں پر مزدوروں اور مشینری کو کام پر لگایا تھا۔