پلوامہ (جموں کشمیر) :نیشنل روڈ سیفٹی ماہ 2024، کے سلسلے میں ٹریفک پولیس نے سرینگر جموں شاہراہ پر قصبہ پانپور کے نزدیک چندہارا علاقے میں روڑ سیفٹی بیداری سیشن کا انعقاد کیا جس دوران ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں ضروری جانکاری فراہم کی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ وہ ضروری کاغذات خاص کر رجسٹریشن، لائسنس، پولیوشن چیکنگ سند ساتھ لیے بغیر ہرگز گاڑی نہ چلائیں۔ وہیں ڈرائیوروں کو گاڑی چلاتے وقت موبائل فون نہ چلانے، سیٹ بیلٹ اور جوتا پہن کر گاڑی چلانے کے علاوہ گاڑی کی رفتار کو ایک معیار پر رکھنے کی بھی تلقین کی گئی۔
پروگرام کے دوران موٹر سائیکل چلانے والے افراد کی کاؤنسلنگ کر کے ان میں مفت ہیلمٹس تقسیم کیے گئے۔ مقامی لوگوں نے ٹریفک پولیس کی اس پہل کی ستائش کی وہیں انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرامز سے حادثات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بائیک سواروں میں مفت ہیلمٹس تقسیم کرنا ایک خوش اائند اقدام ہے۔