اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سری نگر جموں قومی شاہراہ ہنوز بند، بحالی کا کام جاری - Jammu Srinagar Highway Closed

سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ مختلف مقامات پر مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے اتوار کی رات سے ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے ہنوز بند ہے۔اس سے گاڑیوں کی آمدورفت پوری طرح سے متاثر ہوگئی ہے۔

سری نگر – جموں قومی شاہراہ ہنوز بند، بحالی کا کام جاری
سری نگر – جموں قومی شاہراہ ہنوز بند، بحالی کا کام جاری

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 8, 2024, 12:13 PM IST

سری نگر: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ مختلف مقامات پر مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے اتوار کی رات سے ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے ہنوز بند ہے۔گاڑیوں کی آمدورفت ٹھپ پڑ جانے کے سبب عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق جموں وکشمیر ٹریفک پولیس کے ایک ترجمان نے پیر کی صبح بتایا کہ سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل ہنوز بند ہے۔انہوں نے کہا کہ تاہم قومی شاہراہ پر بحالی کا کام زوروں سے جاری ہے۔

حکام نے لوگوں سے ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحالی کا کام مکمل ہونے تک قومی شاہراہ پر سفر کرنے س پرہیز کریں۔

لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ قومی شاہراہ کے متعلق تازہ اپ ڈیٹ حاصل کرنے کے لئے جموں، سری نگر، رام بن اور اودھم پور میں قائم ٹریفک کنٹرول یونٹوں کے ساتھ رابطہ قائم کریں۔

یہ بھی پڑھیں؛Jammu-Srinagar National Highway قومی شاہراہ پر 3 دنوں بعد ٹریفک کی آمد و رفت بحال

ٹریفک حکام نے قبل ازیں اتوار کی رات قریب گیارہ بجے 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا کہ خونی نالے کے نزدیک مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے قومی شاہراہ پر دونوں طرف ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details