شوپیان:شوپیان میں آٹھ جون کو ٹریڈرس فیڈریشن کے انتخابات کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے جس میں اس فیڈریشن کا نیا صدر منتخب کیا جائے گا۔ انتخابات کے مدنظر انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ امیدوار ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے پوری کوششیں کر رہے ہیں۔
شوپیان میں ٹریڈرس فیڈریشن انتخابات کے پش نظرسرگرمیاں تیز (etv bharat)
صدر کے عہدے کے امیدوار غلام نبی طورے نے اپنی نامزدگی کا فارم جمع کرانے کے بعد انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ آج انہوں نے ووٹرزوں کو اپنی طرف راغب کرنے کے مقصد سے قصبے کی مختلف محلوں میں تشہیری مہم چلائی۔
ٹریڈرس فیڈریشن سے منسلک لوگوں میں بھی انتخابات کو لے کر زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ہر طرف امیدواروں کی حمایت میں نعرے بازی کی جارہی ہے ۔سڑکوں پر پوسٹرز نظر آ رہے ہیں۔ غلام نبی طورے نے اپنی مہم میں قصبے کے تاجروں اور عام شہریوں سے ملاقاتیں کیں، ان کے مسائل سنے اور اپنے منشور پر روشنی ڈالی۔
یہ بھی پڑھیں:پلوامہ میں ٹریڈرس فیڈریشن کے نو منتخب اراکین کے لئے حلف برداری تقریب کا انعقاد
غلام نبی طورے کا کہنا ہے کہ وہ صدر منتخب ہونے کے بعد تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کریں گے اور قصبے کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لیے اقدامات کریں گے۔ انتخابی مہم کے دوران انہوں نے تاجروں کو یقین دلایا کہ ان کی قیادت میں فیڈریشن مزید مضبوط ہوگی اور تمام اراکین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔