اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سیاحتی مقام سناسر میں بنیادی سہولیات کے فقدان پر سیاحوں میں ناراضگی - Tourist Unhappy in Ramban - TOURIST UNHAPPY IN RAMBAN

ضلع رامبن میں واقع عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقام سناسر میں سیروتفریح کے لئے آئے سیاحوں نے بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر محکمہ سیاحت، انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

سیاحتی مقام سناسر میں بنیادی سہولیات کے فقدان پر سیاحوں میں ناراضگی
سیاحتی مقام سناسر میں بنیادی سہولیات کے فقدان پر سیاحوں میں ناراضگی (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 20, 2024, 5:41 PM IST

رامبن: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے مشہور سیاحتی مقام سناسر فہرست ہے۔ یہاں ہر سال نہ صرف یونین ٹیریٹری اور مختلف ریاستوں کے بلکہ بیرون ریاستوں کے بھی ہزاروں سیاحوں کی آمد ہوتی ہے۔

سیاحتی مقام سناسر میں بنیادی سہولیات کے فقدان پر سیاحوں میں ناراضگی (etv bharat)

تاہم ضلع رامبن کے سناسر علاقے میں آنے والے سیاحوں کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ اس کے سبب سیاح مایوس اور بے لوث ہو کر واپس لوٹتے ہیں۔ دہلی سے پیر پنجال کے پہاڑی علاقوں کی غیر ریاستی ایک سیاح نے بتایا کہ سیاحتی سناسر پتنی ٹاپ اگرچہ قدرتی حسن سے کافی مالا مال ہے۔

تاہم محکمہ سیاحت، متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کے لئے خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سیاحوں کے ٹھہرنے کا انتظام نہیں ہے اور نا ہی کھانے پینے کا جبکہ رابطہ سڑک نتھا ٹاپ سے سناسر بھی انتہائی خستہ ہے جس سے سیاحوں کافی پریشانوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رامبن میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹ بیداری پروگرام کا انعقاد

انہوں نے کہاکہ خوبصورتی کے اعتبار سے سیاحتی مقام سناسر کو خطہ چناب کا گلمرگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ سیاحت کو نہ صرف یہاں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہئے بلکہ ایسے خوبصورت مقام کی تشہیر بھی کرنی چاہئے، تاکہ سیاح یہاں کے قدرتی حسن سے محظوظ ہو سکیں اور یہاں کے لوگوں کو روزگار کے وسائل بھی مہیا ہو سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details