گانگربل( جموں و کشمیر): وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے سیاحتی مقام سونہ مرگ میں مہاراشٹرا کا ایک سیاح دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وسطی ضلع گاندربل کے صحت افزا مقام سونہ مرگ میں جمعرات کو مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والا ایک 63 سالہ سیاح منوہر موتی رام رنجبنی ساکن صولا پوره مہاراشٹر اچانک بهوش ہوگیا۔
اگرچہ سیاح کو علاج و معالجہ کے لیے فوری طور پرائمری ہیلتھ سنٹر سونہ مرگ منتقل کیا گیا، جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ سیاح کی موت دل کا دورہ پڑنے سے واقع ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:بارہمولہ میں کرکٹ کھیلتے ہوئے نوجوان کی موت
قابل ذکر ہے کہ دنیا میں 29 ستمبر کو عالمی یومِ قلب کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ دن دل کی بیماریوں کے بچاؤ اور ان کے اثرات کے بارے میں عوامی بیداری بڑھانے کی غرض سے منایا جاتا ہے اور اس دن کی مناسبت سے سمیناروں کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں دل سے متعلق امراض سے بچاؤ کی تدابیر و علاج جیسے موضوعات پر بات کی جاتی ہے۔