اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر میں بی جے پی کے سینئر لیڈران کی متعدد ریلیوں کا منصوبہ - JK Assembly Election 2024 - JK ASSEMBLY ELECTION 2024

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے لیے جہاں کانگریس اور نیشنل کانفرنس نے اتحاد کا اعلان کیا ہے وہیں اب بی جے پی بھی سرگرم ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے سینئر لیڈر یونین ٹیریٹری میں آٹھ ریلیاں کریں گے۔

جموں و کشمیر انتخابات میں بی جے پی لیڈران کریں گے مسلسل ریلیاں
جموں و کشمیر انتخابات میں بی جے پی لیڈران کریں گے مسلسل ریلیاں (ANI)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 26, 2024, 7:44 AM IST

نئی دہلی: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے لیے تین مرحلوں میں ووٹنگ ہونی ہے۔ ووٹنگ 18، 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ہوگی اور انتخابی نتائج کا اعلان چار اکتوبر کو ہوگا۔ دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد کشمیر میں پہلی بار اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ اس کے لیے تمام تیاریاں عروج پر ہیں۔ سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔

بی جے پی نے اسمبلی انتخابات 2024 کے لیے منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق پارٹی کے سینئر لیڈر یونین ٹیریٹری میں آٹھ ریلیاں کریں گے۔ بی جے پی انچارج رام مادھو اور جی کشن ریڈی پیر کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ کا دورہ کریں گے۔

اس کے ساتھ ہی، جموں و کشمیر کے انتخابات 2024 کے حوالے سے بی جے پی نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی نیز وادی کشمیر کی جن اسمبلی سیٹوں پر وہ الیکشن نہیں لڑے گی وہاں وہ مضبوط آزاد امیدواروں کی حمایت کرے گی۔ اس سے قبل اتوار کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مرکزی الیکشن کمیٹی کی ایک میٹنگ قومی دارالحکومت میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ہوئی اور خیال کیا جا رہا ہے کہ پہلے مرحلے کے لیے تمام امیدواروں کی فہرست آج جاری جا سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے لیے 40 سے 50 نشستوں پر امیدواروں کی فہرست پیر کو جاری کی جائے گی۔ سنٹرل الیکشن کمیٹی کی میٹنگ اتوار کو بی جے پی ہیڈکوارٹر میں پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا کی صدارت میں تقریباً 2:30 گھنٹے تک جاری رہی۔ اس میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی الیکشن کمیٹی کی رکن سدھا یادو، اقبال سنگھ لال پورہ وناتھی سری نواسن وغیرہ نے شرکت کی۔ ان سب کے علاوہ جموں و کشمیر کے انچارج ترون چُگ، شریک انچارج آشیش سود، ریاستی صدر رویندر رینا، راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ غلام علی کھٹانہ، لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ جوگل کشور، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ، جموں و کشمیر تنظیم کے جنرل سکریٹری اشوک کول اور دیویندر رانا بھی موجود تھے۔ اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر پر غور و خوض کے بعد ہریانہ اسمبلی انتخابات کے حوالے سے 29 اگست کو مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ بلائی جا سکتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں 2014 کے اسمبلی انتخابات میں پی ڈی پی نے 28، بھارتیہ جنتا پارٹی نے 25، نیشنل کانفرنس نے 15 اور کانگریس نے 12 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) اور بی جے پی نے مفتی محمد سعید کی قیادت میں مخلوط حکومت بنائی۔ تاہم، 2018 میں مفتی محمد سعید کی موت کے بعد محبوبہ مفتی کے اقتدار میں آنے کے بعد بی جے پی نے اتحاد سے اپنی حمایت واپس لے لی۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست آج جاری کر سکتی ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details