پلوامہ:بی جے پی کے ضلع صدر پلوامہ لطیف احمد بھٹ نے ضلع یوتھ صدر رائیس احمد، حلقہ انچارجز اور پارٹی کے دیگر سینئر ممبران کے ساتھ کارگل جنگ کے سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ضلع بی جے پی یونٹ پلوامہ کی طرف سے نکالی گئی بائیک ریلی میں شرکت کی۔
کارگل وجے دیوس کے موقع پر بی جےپی کی پلوامہ میں بائیک ریلی (etv bharat) بائیک ریلی بی جے پی ضلع دفتر پلوامہ سے بنڈزو اور کلاک ٹاور پلوامہ شوپیان پلوامہ روڈ سے شروع ہوئی جو بی جے پی ضلع دفتر پر اختتام پذیر ہوئی۔
بی جے پی ضلع صدر پلوامہ لطیف احمد بھٹ نے کہا کہ بی جے پی یونٹ پلوامہ ہمیشہ مسلح افواج اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے کیونکہ یہ ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ان تمام فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جنہوں نے کارگل جنگ کے دوران اپنی جانیں قربان کیں۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی فوج کی جانب سے کارگل وجے دیوس تقریب کا انعقاد
ضلع یوتھ صدر بی جے پی رئیس احمد نے کہا کہ ملک کے لیے لڑنا ہمارا فرض اور ذمہ داری ہے اور ہم ہر وقت لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ اپنی مسلح افواج اور ان کے اہل خانہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جو ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔