ترال:اسلامک ایجوکیشنل اینڈ لرننگ انسٹیٹوٹ اونتی پورہ نے آج انعام یافتہ تحریری مقابلہ منعقد کیا، جس میں طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقعے پر منتظمین نے کہا کہ یہ تحریری مقابلہ اسلامی اصولوں کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کے مقصد سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ کیونکہ موجودہ دور میں نوجوان طبقہ دین سے دوری اختیار کر رہا ہے۔ جبکہ سماجی بدعات میں روزانہ اضافے نے عوام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔جو کہ ہمارے سماج کے لیے ناسور بھی بنتا جا رہا ہے اور اسی لیے اسلامی لٹریچر کو فروغ دینے اور دلچسپی بڑھانے کے لیے یہ پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ قرآن میں بتایا گیا ہیکہ اسلام کے دنیا میں تیزی سے پھیلنے کی ایک بڑی وجہ اس زمانے کے مسلمانوں کا کردار اور اخلاق کا اہم کردار تھا۔ جانی دشمن بھی ان کے کردار کو دیکھ کر دوست بن جاتا تھا اور کٹر مشرک کافر بھی کلمہ پڑھ کر دامنِ اسلام سے وابستہ ہوجاتے تھے۔