پلوامہ:رمضان المبارک کے مہینے میں بازاروں میں غیر معیاری اشیاء، قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے لیے متعلقہ محکموں کی جانب سے بڑے پیمانے چھاپہ ماری مہم چلائی۔محکمہ کی جانب سے دکانداروں کو ضروری اشیا کی من مانی قیمتیں وصول کرنے پر سخت کارروائی انتباہ کیا ہے۔
ماہ رمضان کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو جاتا ہے۔اس سے معاشرے کے کمزور طبقے کے لیے مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں۔زائد قیمتوں کو روکنے اور مارکیٹ میں ناقص اشیاء کی فروخت کو روکنے کے لیے ایک مشترکہ ٹیم نے آج بازار کی وسیع چیکنگ کی۔اس کے دوران متعدد دکانداروں کو موقع پر ہی جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ مشترکہ ٹیم کی جانب سے وارننگ دی گئی۔