بارہمولہ (جموں کشمیر):شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک سڑک حادثے میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق ضلع کے رفیع آباد علاقے میں وجیبل کے مقام پر ایک ایک کار زیر رجسٹریشن نمبر JK05A-5398 صبح 6 بجے کے قریب سڑک سے پھسل کر نالے میں جا گری جس کے نتیجے میں اس پر سوار تینوں افراد شدید زخمی ہو گئے۔
حادثے کے فوراً بعد سبھی زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) بارہمولہ پہنچایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی ہوئے ایک شخص کو خصوصی علاج و معالجہ کے لیے SKIMS سرینگر ریفر کیا گیا ہے۔ سرینگر ریفر کیے گئے زخمی شہری کی شناخت 45سالہ سمیر احمد ڈار ولد محمد رمضان ڈار ساکنہ خواجہ گلگت، سوپور کے طور پر کی گئی ہے۔