ووٹوں کی گنتی میں غلطی کی نہیں ہوگی کوئی گنجائش، تمام تیاریوں کو دی گئی حتمی شکل: ضلع الیکشن آفیسر - JK Assembly Elections 2024 - JK ASSEMBLY ELECTIONS 2024
سرینگر کے ضلع الیکشن آفیسر ڈاکٹر بلال محی الدین نے کہا ہے کہ ووٹوں کی گنتی میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔ تمام تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
ووٹوں کی گنتی میں غلطی کی نہیں ہوگی کوئی گنجائش، تمام تیاریوں کو دی گئی حتمی شکل: ضلع الیکشن آفیسر (ETV Bharat Urdu)
سرینگر:جموں وکشمیر میں 10 برس بعد ہوئے اسمبلی انتخابات کے احسن انعقاد کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل اب رواں ماہ کی 8 تاریخ کو عمل میں لایا جارہا ہے۔ ایسے میں سبھی 20 اضلاع میں گنتی مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ضلع سرینگر کے 8 انتخابی حلقوں کے لیے گنتی مراکز شیر کشمیر انٹرنیشنل کانووکیشن سینٹر سرینگر ( ایس کے آئی سی سی ) سرینگر میں قائم کیے گئے ہیں۔
ایس کے آئی سی سی سرینگر میں جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات 2024 اور گنتی کے عمل کے تحت ووٹوں کی گنتی کے لیے کیے گئے انتظامات سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین نے ضلع الیکشن آفیسر ڈاکٹر بلال محی الدین سے خصوصی گفتگو کی۔
ووٹوں کی گنتی میں غلطی کی نہیں ہوگی کوئی گنجائش، تمام تیاریوں کو دی گئی حتمی شکل: ضلع الیکشن آفیسر (ETV Bharat Urdu)
ووٹوں کی گنتی میں غلطی کی نہیں ہوگی کوئی گنجائش، تمام تیاریوں کو دی گئی حتمی شکل: ضلع الیکشن آفیسر (ETV Bharat Urdu)
انہوں نے کہا کہ سرینگر ضلع کے 8 اسمبلی حلقوں کے لیے الگ الگ گنتی مراکز الیکشن کمیشن کے رہنما خطوط کے عین مطابق قائم کیے گیے ہیں۔ تمام انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے کاؤنٹنگ ہالز میں ہموار اور غلطی سے مبرا گنتی کی خاطر آر او اسٹاف اے آر او سسٹاف، مائیکرو آبزرور، کاؤنٹنگ ایجنٹس کے علاوہ دیگر عملے کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔وہیں ای وی ایمز کی نقل وحمل اور ہینڈلنگ، میڈیا گیلری، کنٹرول روم کا قیام، سی سی ٹی کیمرہ وغیرہ کی تنصیب اور پارکنگ کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ای سی آئی کے گائیڈ لائنز کے مطابق ہر اسمبلی انتخابی حلقے کے لیے الگ الگ کاؤٹنگ ٹیبلز بنائے گئے جس پر اے آر او ، دو اے ار اوز ، ایک کاؤٹنگ سپروائزر ایک کاؤنٹنگ اسسٹنٹ کے علاوہ ایک مائیکرو آبزرور تعینات رہے گا اور اس طرح گنتی کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
ووٹوں کی گنتی میں غلطی کی نہیں ہوگی کوئی گنجائش، تمام تیاریوں کو دی گئی حتمی شکل: ضلع الیکشن آفیسر (ETV Bharat Urdu)
انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی کا آغاز صبح 8 بجے سے ہو گا۔ پہلے مرحلے میں پوسٹل بلیٹ کے ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ اس کے بعد باضابطہ طور پر ای وی ایمز کھولے جائیں گے۔ الیکشن آفیسر ڈاکٹر بلال محی الدین نے کہا کہ ووٹوں گننے میں کسی قسم کی غلطی نہ ہو اس کے لیے تعینات عملے کو قبل از وقت بہتر طور تربیت فراہم کی جاچکی ہے۔ جس سے گنتی کسی طرح کی غلطی کی گنجائش ہی نہیں رہتی ہے۔
ووٹوں کی گنتی میں غلطی کی نہیں ہوگی کوئی گنجائش، تمام تیاریوں کو دی گئی حتمی شکل: ضلع الیکشن آفیسر (ETV Bharat Urdu)
بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ گنتی کے عمل کو احسن طریقے، صاف و شفاف اور بنا کسی پریشان کے انجام دینے کی خاطر تقریباً 7 سو افراد کو ڈیوٹی پر لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے کے تحت 25 ستمبر کو سرینگر ضلع میں ہوئی ووٹنگ کے بعد ہی سبھی 8 انتحابی حلقوں کے ای وی ایمز کو کڑے سکیورٹی بندوبست کے بیچ پہلے ہی ایس کے آئی سی سی پہنچایا گیا ہے۔ سرینگر ضلع میں ووٹنگ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیگر اضلاع کے مقابلے میں اگرچہ یہاں ووٹنگ کی شرح کم ریکارڈ کی گئی تاہم 2014 کے مقابلے میں سرینگر میں بھی ووٹنگ میں چند فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سویپ مہم کے تحت ہم ہر عمر تک ووٹر خاص کر نوجوانوں اور پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے ووٹر تک توقع ہے کہ ووٹنگ کے پُر امن انعقاد کے بعد ووٹوں کی گنتی بھی بہتر اور صاف وشفاف طریقے سے انجام پائی گی۔