پلوامہ : پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار اسمبلی حلقہ پلوامہ وحید الرحمان پرہ ووٹروں کو لبھانے کے لیے مختلف حربے استعمال کر کے اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ وہیں پہلی بار انتحابی مہم میں گھوڑوں کا استعمال کیا گیا۔ پرہ نے اسمبلی حلقہ پلوامہ کے آرہہال علاقے میں روایتی انداز میں انتخابی مہم چلائی تاکہ علاقے کے ووٹروں کی دلچسپی اپنی جانب راغب کی جاسکے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
انجینئر رشید کی رہائی اچھی علامت ہے لیکن دیگر قیدیوں کو بھی رہا کیا جائے، وحید الرحمان پارہ - JK Assembly election 2024 - JK ASSEMBLY ELECTION 2024
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار پلوامہ اسمبلی حلقہ وحید الرحمان پرہ نے کہا کہ انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران بہت سے ایسے علاقے دیکھے جہاں صحت کی دیکھ بھال، پانی، سڑک کے بنیادی ڈھانچے اور دیگر مناسب بنیادی سہولیات نہیں ہیں۔
Published : Sep 16, 2024, 5:44 PM IST
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار پلوامہ اسمبلی حلقہ وحید الرحمان پرہ نے کہا کہ انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران بہت سے ایسے علاقے دیکھے جہاں صحت کی دیکھ بھال، پانی، سڑک کے بنیادی ڈھانچے اور دیگر مناسب بنیادی سہولیات نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سابقہ حکومتوں نے ان علاقوں کو ترقی کے معاملے میں نظر انداز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ اقتدار میں آئے تو حلقہ کے تمام مسائل حل کریں گے۔
وحید الرحمان پرہ نے کہا کہ انجینئر رشید کی رہائی اچھی علامت ہے لیکن جیلوں کے اندر اور باہر بند وادی کے تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے اور پارٹی کا بنیادی مقصد تمام قیدیوں کی رہائی ہے۔