اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل میں رواں برس کی پہلی برفباری سے موسم خوشگوار - snowfall of the year in Ganderbal - SNOWFALL OF THE YEAR IN GANDERBAL

گاندربل میں سال کی پہلی برفباری ہونے سے موسم بہت خوشگوار ہو گیا ہے۔ ویسے بھی یہاں موسم اور خاص کر برفباری نہ صرف ہندوستان سے بلکہ پوری دنیا کے سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرتا ہے۔ اور خوشگوار موسم کے چلتے لاکھوں سیاح ہر سال یہاں آتے ہیں۔

پہلی برفباری سے گاندربل میں موسم خوشگوار
پہلی برفباری سے گاندربل میں موسم خوشگوار (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 28, 2024, 2:49 PM IST

گاندربل (جموں و کشمیر):جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے عین مطابق وادی کے بالائی علاقوں میں رواں برس کی پہلی برفباری ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وادی میں جاری دو دن سے رات کو بارش اور دن کو دھوپ کے بیچ آج صبح سے گاندربل ضلع کے سونمرگ، امرناتھ گھپا اور اس کے مضافاتی جگہوں پر موسم نے کروٹ بدلی۔

پہلی برفباری سے گاندربل میں موسم خوشگوار (ETV Urdu)

واضحے رہے کہ یہ پہاڑوں پر رواں سال کی پہلی برفباری ہوئی ہے جس کے نتیجے کے طور پر ان علاقوں میں سردی کی لہر شروع ہوگئی ہے۔ سردی سے راحت پانے کے لئے دیہی علاقوں کے لوگوں نے گرم ملبوثات کا استعمال بھی شروع کردیا ہے۔ واضح رہے گاندربل کے علاوہ گلمرگ میں بھی برفباری ہوئی ہے اور یہاں کا موسم بھی خوشگوار ہو گیا ہے۔

گاندربل جموں و کشمیر کا وہ تاریخی ضلع ہے جہاں مذہبی مقامات سے لے کر اس کے قدرتی مناظر (دریا/پہاڑ/ جھیلیں/ واٹر فالس/ واٹر اسپرنگس/ جنگلی جانور/ سرسبز و شاداب جنگلات/ چراگاہیں) ہیں جو ہر سال لاکھوں سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گاندر بل میں پوری دنیا کے سیاح آتے ہیں۔ یہاں کی برفباری بہت دلکش مناظر پیش کرتی ہے۔ اسی لئے لوگ اس موسم میں یہاں پر گھومنے کے لئے آنا پسند کرتے ہیں۔ یہاں کا موسم اکتوبر ۔نومبر ماہ میں کچھ زیادہ ہی دلکش ہوجاتا ہے۔ وادی میں تازہ برفباری و بارش سے معمولات زندگی تھوڑی متاثر تو ضرور ہوئی ہے مگر ساتھ ہی موسم خوشگوار بھی ہوا ہے جو سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details