اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وادی میں خوشک سالی کی وجہ سے باغبانی صنعت پر برا اثر - باغبانی صنعت پر برا اثر

جنوبی کشمیر میں زیادہ تر لوگوں کے لیے باغبانی سے وابستہ ہے جو اکثر لوگوں کی بنیادی آمدنی کا ذریعہ ہے وہی وادی میں خوشک سالی کی وجہ سے باغبانی صنعت پر برا اثر پڑنے کے امکانات ظاہر ہورہی ہیں۔

وادی میں خوشک سالی کی وجہ سے باغبانی صنعت پر برا اثر
وادی میں خوشک سالی کی وجہ سے باغبانی صنعت پر برا اثر

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 20, 2024, 9:12 PM IST

وادی میں خوشک سالی کی وجہ سے باغبانی صنعت پر برا اثر

پلوامہ:وادی بھر میں پچھلے کئی مہینوں سے خشک سالی کا سلسلہ جاری ہے اور اگر وادی میں موسم کی یہی صورتحال رہی تو باغبانی کی صنعت متاثر ہونے والی ہے۔ وادی کے مختلف حصوں میں بادام اور ناشپاتی کے شگوفے غیر معمولی درجہ حرارت کی وجہ سے کھلنے کے لئے تیار ہیں۔

ضلع پلوامہ میں خشک سالی کی وجہ سے وادی میں پیدا ہونے والی صورتحال کو لے کر لوگ پریشان ہیں۔ خشک سالی کا براہ راست اثر ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں بادام اور ناشپاتی کے درختوں دیکھا گیا ہے۔

محکمہ باغبانی پلوامہ میں ضلع سطح افسر محمد شفیع ڈار نے کہا کہ وادی میں خشک موسم کی وجہ سے جو صورتحال پیدا ہو رہی ہے اگر آنے والے دنوں میں بھی یہی صورتحال رہی تو تشویشناک ہے۔ وادی میں دن کا درجہ حرارت غیر معمولی اضافے ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں ضلع کے مختلف حصوں میں بادام اور ناشپاتی کے شگوفے نکلنے کو تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ تعمیرات عامہ سیکریٹری نے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر زیر تعمیر فورلیننگ پروجیکٹ کا جائزہ

انہوں نے کہا کہ کسانوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور انہیں محکمہ باغبانی کی طرف سے دی گئی بروقت ایڈوائزری پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ زمین میں نمی برقرار رکھنے کے لیے کاشتکاروں کو موسم خشک رہنے کی صورت میں اپنے باغات میں ملچنگ یا پولی فلم کرنے کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details