اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر کے بنیادی مسئلے کو کسی بھی حالت میں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا: وحید الرحمان پرہ

اننت ناگ سے فوجی جوان کے اغوا ہونے پر وحید الرحمان پرہ نے کہا جموں کشمیر کے بنیادی مسئلے نظر انداز نہیں کیے جا سکتے۔

WAHEED UR REHMAN PARA
وحید الرحمان پرہ (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 9, 2024, 4:32 PM IST

Updated : Oct 9, 2024, 5:51 PM IST

پلوامہ: پلوامہ اسمبلی حلقہ کے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے وحید الرحمان پرہ نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کو ہر ایجنسی نے نشانہ بنایا اور تقریباً 40 لوگوں نے پارٹی چھوڑ دی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے لوگوں کو ایجنسیوں کی جانب سے ہراساں کیا گیا، جس کی وجہ سے وہ پارٹی چھوڑنے پر مجبور ہوگئے، یہاں تک کہ پارٹی کی صدر کے اہل خانہ کو بھی نہیں چھوڑا گیا۔

وحید الرحمان پرہ (Etv Bharat)

وحید الرحمان پرہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں حکومت کی تشکیل کے بعد اسمبلی کو ترجیحی بنیادوں پر ایک قرار داد پاس کرنی چاہیے، تاکہ ہم نے 5 اگست 2019 کو جو کھویا ہے اسے واپس لایا جائے۔

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں فوجی جوان کے اغوا ہونے پر انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے بنیادی مسئلے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر میں بننے والی حکومت کو جموں و کشمیر کے بنیادی مسئلے کو حل کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔

وحید الرحمان پرہ نے کہا کہ وہ پلوامہ اسمبلی حلقہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے کام کریں گے اور حلقہ کے عوام سے جو وعدہ کیا ہے وہ پورا کرنے کی کوشش کریں گے، بالخصوص حلقہ کے لوگوں کی بہتری اور ان کے لیے ہر ممکن کام کرنے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

جموں و کشمیر: 98 فیصد مسلمانوں والی سیٹ پر بی جے پی کی کڑی ٹکر

Last Updated : Oct 9, 2024, 5:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details