اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 20, 2024, 5:08 PM IST

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بی جے پی کی بدولت کشمیر کے پہاڑی لوگوں کو ایس ٹی کا درجہ ملا: سید سجاد حسین نقوی

Exclusive Interview with Pahadi BJP Leader: پہاڑی کلچرل اینڈ ویلفیئر سیل بی جے پی بارہمولہ کے ترجمان سید سجاد حسین نقوی نے کہا کہ بی جے پی بارہمولہ کے ساتھ ساتھ سوپور، اوڑی میں بھی کافی سرگرم ہے اور پارلیمانی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

Thanks to BJP, Kashmir hill people get ST status: Syed Sajjad Hussain Naqvi
Thanks to BJP, Kashmir hill people get ST status: Syed Sajjad Hussain Naqvi

بی جے پی کی بدولت کشمیر کے پہاڑی لوگوں کو ایس ٹی کا درجہ ملا: سید سجاد حسین نقوی

بارہمولہ:جموں وکشمیر میں پی ڈی پی۔ بی جے پی مخلوط حکومت کے بعد سے انتخابات نہیں ہوئے ہیں۔ کشمیر میں علاقائی پارٹیاں انتخابات نہ کرانے پر بی جے پی پر اکثر وبیشتر نکتہ چینی کرتی رہتی ہیں۔ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے حوالہ سے تمام ہی پارٹیاں منتظر ہیں۔ جہاں پارلیمانی انتخابات کے حوالہ سے جموں وکشمیر میں تمام سیاسی جماعتیں اپنا پرچار کر رہی ہیں۔ اس تعلق سے پہاڑی کلچرل اینڈ ویلفیئر سیل بی جے پی بارہمولہ کے ترجمان سید سجاد حسین نقوی نے کہا کہ اگر ہم بی جے پی کی بات کریں تو وہ بھی بارہمولہ کے ساتھ ساتھ سوپور، اوڑی میں کافی سرگرم ہے اور پارلیمنٹ انتخابات کے لیے اپنی تیاری کر رہی ہے۔ اس ضمن میں شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بونیار سے تعلق رکھنے والے سید سجاد حسین نقوی اسپوکس پرسن پہاڑی کلچرل اینڈ ویلفیئر سیل بی جے پی بارہمولہ کے ساتھ مختلف مسائل پر ای ٹی وی بھارت نے خصوصی گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں:

سید سجاد حسین نقوی نے کہا کہ اس بار کشمیر میں بی جے پی انتخابات کے لیے بالکل تیار ہے کیونکہ اگر ہم پہاڑی لوگوں کی بالخصوص بات کریں تو بی جے پی نے ان لوگوں کے لیے بہت زیادہ کام کیا ہے اور کم سے کم ستر سال بعد ہم کو ایس ٹی اسٹیٹس ملا اور اس سے ہم کو اپنی پہچان ملی ہے۔ سجاد نقوی نے بتایا کہ 2019 کے بعد جموں وکشمیر بالکل بدل چکا ہے اور لوگوں کو اپنا حق مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہاڑی لوگوں کو طرح طرح کی مشکلات ہوا کرتی تھیں اور جو وقت کے حکمران تھے وہ صرف ہم کو دھوکہ دیتے تھے اور صرف جھوٹ بولتے تھے کیونکہ جو ST Status ہم کو ملا وہ صرف بی جے پی کی مہربانی ہے اور جو پچھلی سرکاریں تھیں وہ ہم کو استعمال کرتی تھیں لیکن ہم بی جے پی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہم کو اپنا حق دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی سرکار ایک ایسی سرکار ہے جو غریب عوام کے لیے کسی بھی لالچ کے بغیر کام کرتی ہے اور امن میں وشواس رکھتی ہے۔
موصوف نے بتایا کہ اگر ہم اسکیمز کی بات کریں تو مرکزی سرکار کی کافی ایسی اسکیمز ہیں جس سے عوام کو کافی فائدہ مل رہا ہے اور اس میں خاص کر جو لوگ ایل او سی اور دور دراز پہاڑوں پر رہنے والے ہیں، ان لوگوں کو بھی کافی فائدہ مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوڑی میں کم سے کم دو سو گھر ان افراد کو دیے گئے جن کے پاس رہنے کے لیے کوئی ٹھکانا نہیں تھا اور جو اگر ہم مفت راشن کی بات کریں تو اس سے بھی لوگوں کو فائدہ ملا ہے۔ سجاد نقوی نے کہا کہ بی جے پی سرکار ترقیاتی کاموں میں مصروف ہے کیونکہ اگر ہم سرینگر سے اوڑی تک کی بات کریں تو جو ایک بہت بڑا Four Lane Highway پروجیکٹ ہے اس سے اس علاقہ کی رونق بڑھے گئی اور روزگار کے وسائل بھی پیدا ہوں گے کیونکہ جب Four Lane بنے گا تو ٹورازم بڑھے گا اور جو ہمارے بےروزگار بچے ہیں ان کو روزگار مل سکتا ہے۔
سجاد نے کہا کہ جموں وکشمیر اب بدل چکا ہے اور خوشحالی ہے کیونکہ سرکار نے کافی ترقیاتی کام کیے ہیں اور مستقبل میں لگاتار کام جاری ہیں اور اگر ہم پچھلی سرکاروں کی بات کریں تو انہوں نے بارہمولہ اور اوڑی میں کوئی بھی خاص کام نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے پہلے جموں وکشمیر میں ہڑتالیں ہوا کرتی تھیں اور اکثر و بیشتر چند لوگوں کی وجہ سے جو ہمارے بچے تھے ان کو سب سے زیادہ نقصان ہوتا تھا کیونکہ یہ اسکول جاتے تھے اور اس کے علاوہ ان کو غلط کاموں میں استعمال کیا جاتا تھا اور ان کی زندگی خراب کی جاتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہے، کیونکہ اب ماحول بالکل ٹھیک ہے اور کشمیر میں امن و امان قائم ہے اور ہم اس کے لیے بی جے پی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ آخر میں سجاد حسین نے کہا کہ اس وقت کشمیر میں کافی حد تک نوجوان منشیات میں مبتلا ہیں اور اس کے پیچھے پاکستان ہے جو ہمارے نوجوانوں کو برباد کرنا چاہتا ہے لیکن جو ہماری جموں وکشمیر پولیس ہے وہ کافی بہترین ہے اور وہ منشیات کو ختم کرنے کے حوالے سے کافی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details