اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال: عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں فوجی جوان زخمی، علاقہ میں سرچ آپریشن شروع

ترال میں چھٹی پر گھر آئے ایک فوجی جوان پر عسکریت پسندوں نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا۔

ترال میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے فوجی جوان زخمی
ترال میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے فوجی جوان زخمی (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 18 hours ago

Updated : 15 hours ago

ترال : جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں عسکریت پسندوں نے فائرنگ کرکے ایک فوجی جوان کو زخمی کردیا۔ اطلاعات کے مطابق فوجی جوان چھٹی پر گھر پہنچا تھا۔ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں زخمی فوجی جوان کو فوری طور پر ایس ڈی ایچ اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ابتدائی علاج کے بعد فوجی جوان کو بہتر علاج کےلئے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال ریفر کیا گیا۔

ترال: عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں فوجی جوان زخمی، علاقہ میں سرچ آپریشن شروع (Etv Bharat)

زخمی فوجی جوان کی شناخت صوفی گنڈ کے دلیر مشتاق کے طور پر کی گئی جو بدھ کی شام چھٹی پر گھر پہنچا ہی تھا کہ عسکریت پسندوں نے جوان پر فائرنگ کردی۔ واقعہ کی اطلاع کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرہ میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترال۔ کہلیل میں جاری سرچ آپریشن اختتام پذیر

اس دوران ایس ایس پی اونتی پورہ سجاد احمد نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے حملہ کی تصدیق کی اور کہا کہ زخمی نوجوان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کےلئے سرچ آپریشن شروع کیا۔ پورے علاقے کو فورسز نے محاصرہ میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ علاقہ میں فورسس کو تعینات کیا گیا۔

Last Updated : 15 hours ago

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details