سرینگر:جموں وکشمیر اردو کونسل نے ڈاکٹر سید محمد شبیب رضوی کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ کونسل کی طرف سے جاری تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ موصوف کا انتقال اردو دنیا کے لیے بالعموم اور وادی کشمیر میں اردو زبان و ادب کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ مرحوم اردو زبان و ادب کے منجھے ہوئے اساتذہ میں سے تھے جنہیں اردو زبان و ادب پر ٹھوس اور مکمل عبور حاصل تھا۔ وہ اردو املا، گرائمر اور تلفظ کے ماہر تھے اور زبان کے فعال اور سرگرم اصلاح کار تھے۔ ایک مدت تک ریڈیو کشمیر کے پروگرامز کے ذریعہ سے اردو الفاظ اور جملوں کی ساخت اور اصلاح کا کام کرتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: