اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سریندر سنگھ چنی کا روڈ شو، عوام سے ووٹ دینے کی اپیل - Assembly Election 2024 - ASSEMBLY ELECTION 2024

نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے مشترکہ امیدوار سریندر سنگھ چنی نے ہفتے کو ترال سے اونتی پورہ تک ایک میگا روڈ شو کیا۔ انہوں نے عوام کو پارٹی کے منشور سے روشناس کرایا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر عوام مجھے جیت سے ہمکنار کرتی ہے تو ہم یہاں پر برسوں کے رکے ہوئے ترقیاتی کام دوبارہ شروع کروائیں گے۔

سریندر سنگھ چنی کا روڈ شو
سریندر سنگھ چنی کا روڈ شو (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 8, 2024, 1:13 PM IST

ترال میں سریندر سنگھ چنی کا روڈ شو (ETV Bharat)

ترال (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر میں اتخابات کا ماحول اپنے عروج پر ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخ قریب آرہی ہیں ویسے ویسے سیاسی پارا بھی چڑھ رہا ہے۔ لیڈران روز روڈ شو کر رہے ہیں۔ اور ان کی یہی کوشش ہے کہ باقی کے دنوں میں عوام کو پارٹی کے منشور سے اپنی طرف متوجہ کرکے ووٹ حاصل کیے جائیں۔

اسی سلسلے میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے مشترکہ امیدوار سریندر سنگھ چنی نے ہفتے کو ترال سے اونتی پورہ تک ایک میگا روڈ شو کی قیادت کی تاکہ راۓ دہندگان کو اپنی طرف متوجہ کیا جا سکے۔ جب کہ اونتی پورہ میں انہوں نے دیگر لیڈران عبدالرشید ڈار، ایڈوکیٹ منظور احمد تانترے، من پریت سنگھ اور دیگر لیڈران کے ہمراہ چناوی جلسے سے خطاب کیا۔

سریندر سنگھ چنی نے کہا کہ الائنس نہ صرف جموں کشمیر میں بلکہ قومی منظرنامے کو نظر میں رکھ کر کیا گیا ہے اور اس حوالے سے راہل گاندھی اور ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی کوششوں کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ اسے قبل اونتی پورہ، پامپور حلقے کا حصہ ہوا کرتا تھا لیکن اب یہ ترال کے ساتھ جوڑا گیا ہے اور وہ اونتی پورہ کے رہنے والے لوگوں کو مایوس نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

جموں وکشمیر انتخابات میں الائنس کے امیدوار کامیاب ہوں گے: سریندر سنگھ چنی
اس موقعے پر منپریت سنگھ نے بتایا کہ دوہزار انیس کے بعد جس ترقی کا دعویٰ بھارتیہ جنتا پارٹی نے کیا تھا وہ کہیں نظر نہیں آرہا ہے۔ اس لئے اب لوگوں نے اپنا من بنا لیا ہے کہ سریندر سنگھ چنی کے ہاتھ کو مضبوط بنایا جائے اور حلقے کے لئے ترقیاتی کام کیا جائے جو پچھلے کئی سال سے رکا ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details