پلوامہ: جنوبی کشمیر کا ضلع پلوامہ جہاں محتلف میوہ جات ، سبزیاں اور دیگر چیزوں اگائی جاتی ہے جن کو ملک بھر میں فروخت کیا جاتا ہے جب کہ زراعت شعبہ سے وابستہ افراد کی وقت وقت پر وزیراعظم یا لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی جانب سے حوصلہ افزائی بھی کی جاتی ہے۔
وہیں پلوامہ کے زڈورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے ریٹائر سینئر لیکچرر میتھمیٹکس سعید جاوید احمد نے حکومت کے ان اقدامات سے حوصلہ پا کر پہلی مرتبہ اپنے کھیت میں سورج مکھی اگانے میں کامیابی حاصل کی۔
اس حوالے سے سعید جاوید احمد نے کہا کہ جنوبی کشمیر کے لوگ باغبانی کے شعبے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں اور زراعت کے شعبے کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بازار میں دستیاب مصنوعات ملاوٹ شدہ ہوتی ہیں جو وادی میں لوگوں کی صحت کو متاثر کر رہی ہیں۔