اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

طلبا و طالبات نے سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ اننت ناگ کا دورہ کیا،ماہرین سے پلانٹ کی جانکاری حاصل کی - Students Visit Sevage Plant

ماحولیاتی ہفتہ کے تناظر میں گورنمنٹ ڈگری کالج کے طلبا و طالبات نے اننت ناگ کے مہندی کدل میں واقع سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا دورہ کیا ۔اس دوران انہوں نے ٹریٹمنٹ پلانٹ کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔

طلبا و طالبات نے سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ اننت ناگ کا دورہ کیا،ماہرین سے پلانٹ کی جانکاری حاصل کی
طلبا و طالبات نے سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ اننت ناگ کا دورہ کیا،ماہرین سے پلانٹ کی جانکاری حاصل کی (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 14, 2024, 10:34 PM IST

اننت ناگ:اس پروگرام کا انعقاد گورنمنٹ ڈگری کالج اننت ناگ کے شعبہ ماحولیات و واٹر منیجمنٹ ڈپارٹمنٹ اور اُربن اینورانمنٹ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔

سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے انچارج ڈاکٹر بشارت نے طلبہ کو پلانٹ کی عمل کے بارے میں روشناس کرایا، انہوں نے طلبہ کو موقعہ پر ہی واقف کرایا کہ آلودہ پانی کو ٹریٹ یعنی صاف کیسے کیا جاتا ہے۔کس طرح سے مختلف مراحل سے گزر کر آلودہ پانی سے غلاظت کو الگ کرکے صاف کیا جاتا ہے اس کے بعد اسے ندی نالوں یا دریاؤں میں چھوڑ دیا جاتا ہے۔

طلبا و طالبات نے سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ اننت ناگ کا دورہ کیا،ماہرین سے پلانٹ کی جانکاری حاصل کی (etv bharat)

ڈاکٹر بشارت نے طلبہ کو یہ بھی سمجھایا کہ پانی سے الگ کئے جارہے ٹھوس مواد کو کھاد میں کیسے تبدیل کیا جاتا ہے تاکہ اسے ضائع کئے بغیر زرعی سرگرمیوں کے لئے استعمال کیا جائے ۔

ڈگری کالج کے شعبہ ماحولیات سے منسلک ڈاکٹر صاحبہ منشی نے کہا کہ ماحولیات ہفتہ منانے کا مقصد طلبہ اور عام لوگوں کو ماحولیات کے تئیں بیدار کرنا ہے، تاکہ ان تک یہ پیغام پہنچایا جا سکے کہ اپنے ماحول کو صاف و پاک رکھنا صحت مند زندگی گزارنے کے لئے کتنا لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مزدوروں کی موت کے معاملے میں سی ایس، ڈی جی پی اور جے ڈی اے چیئرمین کو نوٹس

انہوں نے سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے انچارج ڈاکٹر بشارت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کالج کے طلبہ کو سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی اہمیت افادیت اور اس کے عمل کے بارے میں موقعہ پر تفصیلی جانکاری دی جس سے طلبہ کی علمیت میں کافی حد تک اضافہ ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details