اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ میں آوارہ کتوں کے حملے میں 17 افراد زخمی - Stray Dog attack

Stray Dog Attack in Baramulla بارہمولہ کے فتح گڑھ، ہیوان اور شیری میں جمعرات کے روز اس وقت سنسنی اور خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب آوارہ کتوں کے حملے میں 17 افراد زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں میں سے تین کو جی ایم سی بارہمولہ منتقل کیا گیا ہے۔

stray-dog-injured-17-in-baramulla-three-critical-referred-gmc
بارہمولہ میں آوارہ کتوں کے حملے میں 17 افراد زخمی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 14, 2024, 3:35 PM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے نارواو گاوں میں جمعرات کی صبح آوارہ کتوں کے حملے میں تین خواتین سمیت 17 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے تین کو گورنمنٹ میڈیکل کالج منتقل کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق نارواو بارہمولہ کے فتح گڑھ، ہیوان اور شیری میں اس وقت سنسنی اور خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب آوارہ کتوں کے جھنڈ نے یکے بعد دیگرے تین خواتین اور دو بچوں سمیت 17افراد پر حملہ کرکے انہیں زخمی کیا ہے۔


ذرائع نے بتایا کہ چیخ و پکار کی صدائیں بلند ہونے کے ساتھ ہی آس پاس موجود لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر پی ایچ سی شیری منتقل کیا، جہاں ابتدائی مرہم پرٹی کے بعد تین زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ ریفر کیا گیا۔

پی ایچ سی شیری کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اظہر مجید نے اس حوالے سے بتایا کہ آوارہ کتوں کے حملے میں تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے تین شدید زخمیوں کو بیتر علاج ومعالجہ کے لیے جی ایم سی بارہمولہ ریفر کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:سرینگر کے 8 سے 9 وارڈوں میں کتوں کی نسبندی مکمل:ایس ایم سی کمشنر

دریں اثنا مقامی لوگوں نے بلدیاتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ بارہ مولہ اوراس کے ملحقہ علاقوں میں آوارہ کتوں کو فوری طور پر ٹھکانے لگایا جائے تاکہ انسانی جانوں کو تحفظ فراہم ہو سکے


واضح رہے کہ پانچ روز قبل آوارہ کتوں کے ایک ٹولے نے شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں کم از کم بارہ افراد پر حملہ کرکے زخمی کر دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details