اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

'سبکدوش پولیس آفیسرز کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے گا' - SSP Ganderbal discussed with Police - SSP GANDERBAL DISCUSSED WITH POLICE

گاندربل کے ایس ایس پی، سندیپ گپتا نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنس گاندربل میں سابق پولیس افسران کے ساتھ فلاحی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا۔ جس میں ان سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ریٹائرڈ پولیس افسران نے اپنے مسائل رکھے۔ ایس ایس پی نے ان کے مسائل حل کرنے کا تیقن دلایا اور مستقبل میں بھی اسی طرح کی میٹنگ رکھنے کا اعادہ کیا۔

ایس ایس پی گاندربل نے ریٹائرڈ پولیس آفیسرز کے ساتھ تبادلہ خیال کیا
ایس ایس پی گاندربل نے ریٹائرڈ پولیس آفیسرز کے ساتھ تبادلہ خیال کیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 23, 2024, 11:28 AM IST

گاندربل: ایس ایس پی گاندربل سندیپ گپتا نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنس گاندربل میں سابق پولیس افسران کے ساتھ فلاحی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا۔ جس میں ان سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایس ایس پی نے انہیں یقین دلایا کہ جموں و کشمیر پولیس ہمیشہ ان کے ساتھ ہے اور ان سے کہا کہ وہ اپنے کو تنہا محسوس نہ کریں۔ نیز انہیں یقین دلایا گیا کہ وہ اب بھی پولیس تنظیم کا حصہ ہیں اور وہ کسی بھی وقت کسی بھی پولیس افسر یا پولیس یونٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ریٹائرڈ پولیس آفیسر ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے اپنے متعلق مختلف زیر التوا مسائل پیش کئے۔ ایس ایس پی گاندربل نے انہیں تحمل سے سنا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

میٹنگ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ ریٹائر ہونے والوں کو ان کی قیمتی تجاویز پر ہمیشہ خوش آمدید کہا جاتا ہے اور پولیس تنظیم میں ان کا بہت احترام کیا جاتا ہے کیونکہ انہوں نے پولیس محکمہ میں طویل مددت تک اپنے خدمات انجام دی ہیں اور تنظیم کا نام روشن کرنے کے لیے سخت محنت کی ہے۔

ایس ایس پی نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس محکمہ کی طرف سے ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف اقدامات کیے جاتے ہیں۔ اسکے علاوہ میٹنگ میں آئندہ ریٹائر ہونے والوں نے بھی مختلف مسائل اٹھائے اور اس سلسلے میں چیئرنگ آفیسر کی طرف سے انہیں یقین دلایا گیا کہ ان کے حقیقی مطالبات اور مسائل کو ان کے حل کے لیے مناسب سطح پر اٹھایا جائے گا۔ ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں نے ایس ایس پی کی اس کاوش کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی میٹنگ منعقد کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details