بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی، بڈگام نے قابل سماعت مجرمانہ مقدمات کا خوش اسلوبی سے تصفیہ کرنے کے لیے ایک لوک عدالت کا اہتمام کیا۔ لوک عدالت کا انعقاد ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس بڈگام میں جسٹس این کوٹیشور سنگھ، چیف جسٹس ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اینڈ لداخ (سرپرست)، جے اینڈ کے لیگل سروسز اتھارٹی اور جسٹس تاشی ربستان، ایگزیکٹو چیئرمین، جے اینڈ کے لیگل سروسز اتھارٹی نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس بڈگام سمیت ضلع کی متعلقہ عدالتوں میں منعقدہ خصوصی لوک عدالت کے دوران مجرمانہ، قابل تعزیر مقدمات کو حل کیا گیا جس کے لیے پہلے ہی کئی کیسز کو نامز کیا گیا تھا۔ لوک عدالت میں شامل ہر عدالت نے مذکورہ لوک عدالت کے لئے پہلے ہی مقدمات کی نشاندہی کی تھی اور انہیں خصوصی لوک عدالت میں ان کے تصفیہ کے لئے ڈی ایل ایس اے بڈگام کے ذریعہ تشکیل کردہ چار (04) مختلف بنچوں نے سنوائی کی۔