اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سوپور رفیع آباد میں چار منشیات فروش گرفتار: پولیس - جموں و کشمیر پولیس

Drug Peddlers Arrested سوپور پولیس نے رفیع آباد میں دو الگ الگ ناکہ چیکنگ کے دوران چار منشیات فروشوں کو منشیات کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے گرفتار شدگان کے خلاف کیس درج کیا ہے۔

sopore-police-arrested-four-drug-peddlers
سوپور رفیع آباد میں چار منشیات فروش گرفتار: پولیس

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 30, 2024, 3:21 PM IST

بارہمولہ:سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے نہ ختم ہونے والے تعاقب کو جاری رکھتے ہوئے، سوپور پولیس نے چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ڈنگیوچہ سے تعلق رکھنے والی پولیس پارٹی نے ہادی پورہ چوک پر قائم چوکی پر تین افراد کو روکا۔ان کی تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 100 گرام چرس، 4400 روپے اور تین موبائل فون برآمد ہوئے۔تینوں افراد کی شناخت فاروق احمد ملہ ولد ہلال ولد عبدالرحیم ساکن ہادی پورہ رفیع آباد، فردوس احمد ڈار ولد محمد سلطان ڈار اور ریاض احمد گنی ولد غلام محمد گنی کے بطور ہوئی ہے۔

پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 07/2024 کے تحت درج کر کے انہیں پی ایس ڈانگیواچہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہیں۔

پولیس نے ایک اور کارروائی میں رفیع آباد لیزر کراسنگ پر ایک اور منشیات فروش کو 50 گرام چرس اور نقدی 13500 روپے سمیت گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شخص کی شناخت معراج الدین میر ولد عبدالخالق میر کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے مذکوہ شخص کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کیا ہے۔

مزید پڑھیں:بارہمولہ میں ہیروئن سمیت منشیات فروش گرفتار



جموں کشمیر پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کے خلاف اس جنگ میں حکام اور پولیس انتظامیہ کا ساتھ دیں اور اپنے آس پاس کہیں بھی منشیات فروشی یا کسی اور جرم کے متعلق کوئی بھی نقل و حرکت محسوس ہونے پر بلا جھجھک کسی بھی قریبی پولیس اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کریں یا 112 ڈائل کر کے جانکاری دیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details