اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں منشیات سے متعلق روک تھام کے لئے بیداری پروگرام کا انعقاد - PROGRAM ON DRUG ABUSE

پروگرام کا مقصد ہے کہ عام لوگوں کو منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔

پلوامہ میں منشیات سے متعلق روک تھام کے لئے بیداری  پروگرام کا انعقاد
پلوامہ میں منشیات سے متعلق روک تھام کے لئے بیداری پروگرام کا انعقاد (Image Source: ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 12, 2024, 3:04 PM IST

Updated : Nov 12, 2024, 3:49 PM IST

پلوامہ : محکمہ سماجی بہبود نے ضلع پلوامہ کے سرکٹ ہاؤس میں منشیات کے استعمال اس کے مضر اثرات اور اس کی روک تھام کے لئے پروگرام کا انعقاد کیا۔ پروگرام میں محکمہ سماجی بہبود کے ضلع افسر اظہر امین کے ساتھ ساتھ محمکہ تعلیم ،صحت ، کالج طالبہ،آشاوکرس کے علاؤہ محکمہ سماجی بہبود کے دیگر افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔

پلوامہ میں منشیات سے متعلق روک تھام کے لئے بیداری پروگرام کا انعقاد (Video Source: ETV Bharat)

وادی کشمیر میں منشیات کا استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں روز انہ تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جو باعثِ تشویش ہے۔ ایک اعداد و شمار کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں منشیات کا استعمال کر رہی ہیں۔

پروگرام کے دوران کئی لوگوں نے اجتماع سے خطاب کیا اور کہا کہ سماج کے ہر ایک طبقے کو وادی میں منشیات فروشی اور منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لئے سامنے آنا چاہئے تاکہ اس کو ختم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ والدین پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھے اور ان کو منشیات سے دور رکھیں۔

جبکہ محکمہ صحت کے افسران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات استعمال کرنے والے نوجوانوں کو منشیات سے نجات دلانے کے لئے وادی کے محتلف اضلاع میں او پی ڈی شروع کی ہے جہاں پر منشیات کا استعمال کرنے والے نوجوان کا علاج کیا جاتا ہے تاکہ یہ بھی عام لوگوں کی طرح اپنی زندگی گزار سکیں۔

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر پلوامہ اظہر امین نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سماج سے اس کو حتم کرنے کے لئے ہم کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد ہے کہ عام لوگوں کو منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہ کرنا ساتھ ہی اس کے روکا تھام کے لئے کس طرح کے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ اس میں مبتلا لوگوں کو بچایا جاسکے۔

Last Updated : Nov 12, 2024, 3:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details