رامبن میں مخصوص افراد کے لیے کیمپ کا انعقاد (ETV Bharat) رامبن:مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے ضلع ہیڈکوارٹر رامبن میں مخصوص افراد کے لیے تین روزہ ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں معذور افراد نے رجسٹریشن کروایا۔
اس کیمپ میں مرکزی حکومت کی جانب سے چلائی جارہی اسکیم کے تحت ڈاکٹروں کی ایک ٹیم مخصوص افراد کا چیک اپ کرے گی۔ اس کیمپ میں ایک نجی کمپنی کے اشتراک سے مخصوص لوگوں کو موٹر ٹرائی سائیکل، واکنگ اسٹک، الیبو کریچز، وہیل چیئر، مصنوعی پیر جیسے مصنوعی اعضا، سمیت دیگر ضروری سامان مہیا کرایا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ جن کو سنائی نہیں دیتا ہے ان کو ہیئرنگ ایڈ اور جن کو دکھائی نہیں دیتا انہیں ان کے استعمال کے لائق اسمارٹ فون وغیرہ بھی بھی دیا جاتا ہے۔ آنے والے دنوں میں سب ڈویژن گول اور پھر اٹھارہ دسمبر کو بانہال میں بھی اس کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس لیے مستحق افراد سے اپیل ہے کہ وہ کیمپ جاکر رجسٹریشن کرائیں اور سرکاری اسکیم سے فائدہ اٹھائیں۔
یہ بھی پڑھیں:ترال میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام
کیمپ میں شرکت کرنے والے ایک مخصوص شخص نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ 'اس کیمپ میں اچھے انتظامات کیے گئے تھے۔ ہمیں امید ہے کہ اس اسسمنٹ کیمپ میں ہمیں ضرورت کے سبھی سامان مہیا کیے جائیں گے۔'