سرینگر (جموں و کشمیر):وادی کشمیر کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کے کھلن مرگ میں جمعرات کو بھاری بھر کم برفانی تودا گر آیا جس نے غیر ملکی اسکائرز کے ایک گروپ کو اپنی زد میں لے لیا۔اس بیچ انتظامیہ ، فوج اور پولیس نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا جس دوران برف میں پھنسے نصف درجن کے قریب اسکائرز کو فوری طورپر ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ایک کو مردہ قرار دیا۔اس حادثہ میں ایک مقامی گائیڈ زخمی ہوا ہے ، سجس کا علاج ہسپتال میں چل رہا ہے۔
ریسکیو آپریشن میں ایک نجی ہیلی کاپٹر کا بھی استعمال کیا گیا،جس کے ذریعے سے لاش کو گلمرگ پہنچایا گیا۔ ریسکیو آپریشن کے دوران ایک غیر ملکی اسکئیر کو پینتالیس منٹ کی مشقت کے بعد معجزاتی طور پر زندہ بچایا گیا۔یہ برفانی تودا ایسے وقت میں آیا جب گلمرگ میں کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کا چوتھا ایڈیش جاری ہے ۔ اس ایونٹ میں ملک کے مخلتف ریاستوں اور یوٹی کے تقریبا 400 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔
وہیں برفانی تودے گرآنے کے بعد کھلاڑی کے گھر والے پریشانی میں مبتلا ہوئے ہے اور وہ اپنے بچوں کی بارے میں دریافت کرنے لگے۔اس پیچ جموں وکشمیر سپورٹس کونسل کی سیکریٹری نزہت گل نے بتایا کہ برفانی تودے کے گرآنے سے کھیلو انڈیا ونٹر گیمز پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تودا ایونٹ کے مقام سے تقیبا 5 کلو میٹر دور آیا ہے۔